نیب خیبر پختونخوا نے 29 جولائی 2025 کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں KP-CIP کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے فوری طور پر BPS-18 یا اس سے اعلیٰ گریڈ کے ایک فوکل پرسن کی نامزدگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تحقیقات کے لیے ضروری ریکارڈ اور معلومات فراہم کی جا سکیں۔
نیب کے مطابق نامزد فوکل پرسن کو ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر حسین کے ساتھ فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے پر نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر (اسٹاف) محمد داؤد خان کے دستخط موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے مذکورہ منصوبے میں ممکنہ مالی بے ضابطگیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور تحقیقات کا دائرہ کار آئندہ دنوں میں مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔🔎 NAB نے کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دیں، فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت

