دوبیر میں ایک اور جان لیوا حادثہ، ایم پی اے لوئر کوہستان کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے

وئر کوہستان (نمائندہ خصوصی) لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر میں ایک افسوسناک حادثے نے ایک اور انسانی جان لے لی۔ کھجو بیلہ پل پار کرتے ہوئے ایک شخص پل سمیت ندی میں جا گرا اور جانبر نہ ہو سکا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس کڑوی حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ دوبیر گزشتہ کئی سالوں سے سیلاب کی زد میں ہے، جہاں ہر سال پل اور سڑکیں تباہ ہوتے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

مقامی نوجوان شاہ خالد نے اس اندوہناک حادثے پر اپنے تاثرات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا
بس کچھ ہی لمحوں میں ہمارے سامنے سے گزرا تھا، ہم نے بہت کوشش کی لیکن بچا نہ سکے۔

دوسری جانب، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ لوئر کوہستان کے موجودہ ایم پی اے نے انتخابات کے بعد بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ علاقے کی سڑکوں اور پلوں کو محفوظ بنایا جائے گا، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود تاحال کوئی عملی کام شروع نہیں کیا گیا۔

اہلِ علاقہ نے سخت مایوسی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “دوبیر کے لوگ ہر سال سیلاب اور کٹاؤ کے رحم و کرم پر ہیں، حکومت صرف وعدوں تک محدود ہے۔”

علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دوبیر میں مستقل بنیادوں پر حفاظتی بند، پل اور سڑکوں کی تعمیر کی جائے تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے