پاکستان: 40 ارب روپے کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل — ماسٹر مائنڈ کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد

پاکستان: 40 ارب روپے کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل — ماسٹر مائنڈ کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد

ویب ڈیسک
30 اکتوبر 2025

پشاور: کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں ایک اور بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کے دوران کیس کے مرکزی کردار قیصر اقبال کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دو الگ کارروائیوں کے دوران 10،10 کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔ اس سے قبل بھی نیب ٹیم نے قیصر اقبال کی رہائش گاہ سے ایک ارب 60 کروڑ روپے برآمد کیے تھے، جو پینٹ کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔ یہ نشاندہی مبینہ طور پر قیصر اقبال کی گرفتار اہلیہ نے کی تھی۔

نیب حکام کے مطابق، قیصر اقبال کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں اگست 2013 سے بطور کلرک اور بعد میں ہیڈ کلرک کے طور پر تعینات رہے۔ دورانِ سروس انہوں نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کر کے سرکاری خزانے سے خطیر رقم غیر قانونی طور پر نکالنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران نیب کو مزید چھپائے گئے اثاثوں کے بارے میں اہم سراغ بھی ملا ہے، اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے