کوہستان: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مزید سات افراد کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ ان افراد میں تین خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان ساتوں افراد کے خلاف ابتدائی شواہد سامنے آ چکے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مبینہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث رہے ہیں، لہٰذا ان کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے فوری طور پر منجمد کیے جائیں تاکہ تحقیقات میں رکاوٹ نہ آئے۔
یاد رہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں پہلے ہی کئی اعلیٰ سرکاری افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اور اب اس میں مزید افراد کے شامل ہونے سے کیس کی وسعت اور سنگینی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید تفصیلات آنے والے دنوں میں منظر عام پر آنے کا امکان ہے
