گل رحمان کی نیب کوہستان کرپشن کیس: نیشنل بینک داسو کے ملازم طلبی، عدالت نے گرفتاری سے بچنے کی استدعا مسترد کر دی

کوہستان کرپشن کیس میں بینک ملازم کی گرفتاری روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

بینک ملازم اسم گل رحمان کوہستانی جیجالی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ انہیں نیب کی جانب سے جاری کردہ طلبی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے اور ان کی گرفتاری روکی جائے۔ دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ نیب نے انہیں کرپشن کیس میں طلب کیا ہے۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ تحقیقات کرے اور جسے چاہے طلب کرے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اگر نیب کسی کو طلب کر رہا ہے تو اس میں کوئی غیر قانونی عمل نہیں، نیب کا کام ہی تحقیقات کرنا ہے۔ عدالت نے نیب کو ہدایت دی کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ اسم گل رحمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سی (اینڈ ڈبلیو) اسکیم میں، ملزم نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بھائی کے نام پر ایک کمپنی رجسٹرڈ کروائی اور اس کے ذریعے مہنگی مہنگی جائیدادیں بنائیں غیر قانونی لین دین میں معاونت کی، اور نیب نے انہیں تفتیش کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے