🌉 داسو ڈیم کی تعمیر چیلنجز، تدابیر اور روشن مستقبل کی ضمانت

دریائے سندھ کے اوپر چینی انجینئرز کی محنت کی بدولت کھڑا کیا گیا یہ آہنی پل محض ایک ڈھانچہ نہیں بلکہ تعاون کی ایک طاقتور علامت بھی ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی کی راہ کو ہموار کر رہا ہے۔

داسو ہائیڈرو پاور کی تعمیر ایک اہم قومی منصوبہ ہے جس کی بدولت ملک کو تقریباً 4,320 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، جو گھریلو ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ صنعت و حرفت کی نشوونما کے لیے بھی ایک تازہ سہارا ثابت ہوگی۔

اس کی تعمیر کے دوران متعدد چیلنجز نے راستہ روکا بالخصوص 2021 اور 2024 کے واقعات نے چینی عملے کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو جنم اور کچھ عرصے کے لیے کام کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

حکومت نے ان چیلنجز کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اضافی سیکیورٹی کی تدابیر کیں قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید چوکنے ہوگئے اور چینی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید سخت بنایا گیا، جس کی بدولت منصوبے نے ایک بار پھر تیزی کے ساتھ آگے کی سمت سفر جاری رکھا۔

اس آہنی پل کی بدولت آج ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہی ہیں کیونکہ مواد کی ترسیل، عملے کی آمد و رفت اور بھاری مشینری کی منتقلی پہلے کی نسبت بہت آسان ہوگئی ہے۔

یوں یہ پل نہ صرف ایک عارضی سہولت کی صورت میں کردار ادا کر رہا ہے بلکہ ترقی کی ایک مضبوط بنیاد بھی فراہم کر رہا ہے جو آگے جا کر ملک کی اقتصادیات کو سہارا دے گی اور روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے