خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کے ایک اور میگا کرپشن اسکینڈل پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اسکینڈل کا تعلق کے پی سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ (KPCIP)، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU)، لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اور دیہی ترقیاتی محکموں سے ہے، جہاں مبینہ طور پر 32 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی اطلاعات ہیں۔
نیب خیبر پختونخوا نے 29 جولائی 2025 کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں KP-CIP کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے فوری طور پر BPS-18 یا اس سے اعلیٰ گریڈ کے ایک فوکل پرسن کی نامزدگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تحقیقات کے لیے ضروری ریکارڈ اور معلومات فراہم کی جا سکیں۔ نیب کے مطابق نامزد فوکل…
